مودی کے بھارت کا گھناونا چہرہ، اجتماعی زیادتی کے بعد جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش کو زبردستی جلا دیا گیا

جنسی درندوں نے 19 سالہ لڑکی کی زبان کاٹنے کے علاوہ ریڑھ کی ہڈی بھی توڑ ڈالی تھی، پولیس نے اونچی ذات کے ہندو ملزمان کو بچانے کیلئے زبردستی لڑکی کی لاش جلا ڈالی

muhammad ali محمد علی بدھ 30 ستمبر 2020 21:59

مودی کے بھارت کا گھناونا چہرہ، اجتماعی زیادتی کے بعد جاں بحق ہونے والی ..
نئی دہلی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر 2020ء) مودی کے بھارت کا گھناونا چہرہ، اجتماعی زیادتی کے بعد جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش کو زبردستی جلا دیا گیا، جنسی درندوں نے 19 سالہ لڑکی کی زبان کاٹنے کے علاوہ ریڑھ کی ہڈی بھی توڑ ڈالی تھی، پولیس نے اونچی ذات کے ہندو ملزمان کو بچانے کیلئے زبردستی لڑکی کی لاش جلا ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق خواتین کیلئے دنیا کے سب سے خطرناک ملک بھارت میں نریندر مودی کی جماعت اب سرعام گھناونے جرائم میں ملوث ہندو مجرمان کا تحفظ کرنے لگی ہے۔

گزشتہ کچھ روز سے بھارت میں ایک نیچ ذات کی 19 سالہ ہندو لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس کے حوالے سے کافی شور مچا ہوا ہے۔ اس کیس کے حوالے سے ناصرف بھارت بلکہ عالمی میڈیا میں بھی آواز بلند کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ہندو شدت پسند بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اس معاملے میں معصوم لڑکی کو انصاف دلوانے کی بجائے ان ملزمان کا تحفظ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کا تعلق اونچی ذات کے ہندوں سے ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اترپردیش سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ دلت لڑکی کو 4 اونچی ذات کے ہندو جنسی درندوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی زبان کاٹ ڈالی تھی، جبکہ متاثرہ لڑکی کی ریڑھ کی ہڈی بھی توڑ دی گئی تھی۔ متاثرہ لڑکی تشویش ناک حالت میں زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئی تھی۔ واقعے کے بعد متاثرہ لڑکی کو انصاف دلوانے کیلئے آواز بلند کی جا رہی تھی، تاہم اترپردیش کی پولیس نے گزشتہ رات زبردستی متاثرہ لڑکی کی لاش اہل خانہ کی مرضی کے بنا جلا ڈالی۔

پولیس کے اس اقدام سے ملزمان کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس واقعے کے بعد سراپا احتجاج ہیں، اور کہا جا رہا ہے کہ یقینی طور پر اب بھارت جیسے ملک میں کسی عورت کی عزت محفوظ نہیں رہی، نہ ہی اس ملک میں کسی کو انصاف مل سکتا ہے۔