آذربائیجان کی فوج کو جنگ میں زبردست کامیابی، کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا

آذربائیجان کی وزارت دفاع نے ناگورنو کاراباخ کی اہم پہاڑی چوٹیوں پربھی قبضے کا دعویٰ کردیا

بدھ 30 ستمبر 2020 22:07

آذربائیجان کی فوج کو جنگ میں زبردست کامیابی، کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا
باکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2020ء) ناگورنو کاراباخ میں جاری جنگ میں آذربائیجان کی فوج کی کامیابیاں جاری،ناگورنو کاراباخ کے کئی علاقے آرمینیا کے قبضے سے چھڑا لیے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ناگورنو کاراباخ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آذربائیجان نے کی فوج نے ناگورنو کے کئی علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔ناگورنو کاراباخ کے رہنما ارائیک ہاروتنیان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آذربائیجان کی فوج نے اہم مقامات پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

خطے کی صورتحال مزید کشیدگی کی جانب بڑھ رہی ہے، دونوں جانب متعدد فوجی و عام شہری زخمی اور ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری جانب آذربائیجان نے بھی ناگورنو کاراباخ کی اہم سٹریٹجک پہاڑی پر قبضے کا اعلان کردیا ہے۔ آذربائیجان کے صدارتی نمائندے حکمت حاجیف کا کہنا ہے کہ انہوں نے ناگورنو کارباخ کے کئی ایک اہم مقامات پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آذربائیجان نے باغی آرمینیائی جنگجوؤں کی اہم پہاڑی پر قبضہ کرلیا ہے جو کہ ناگورنو میں باغیوں اور آرمینیا دارالحکومت کے درمیان رابطے کا ذریعہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ آذربائیجان کی اہم کامیابی ہے۔3ہزار میٹر رقبے پر پھیلی موروداغ پہاڑی اب آذربائیجانی فوج کے قبضے میں ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ چار روز سے جنگ جاری ہے جس میں اب تک 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ یاد رہے کہ ناگورنو قرہباخ کے علاقے کو بین الاقوامی طور پر آزربائیجان کا حصہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہ علاقہ 90 کی دہائی میں ہونے والے عسکری تصادم کے بعد آرمینیا کے قبضے میں چلا گیا تھا۔                                     

متعلقہ عنوان :