قاسم خان سوری سے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو عنبرین جان کی ملاقات ،

بلوچستان میں ریڈیو اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن پر گفتگو

بدھ 30 ستمبر 2020 22:30

قاسم خان سوری سے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو عنبرین جان کی ملاقات ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان عنبرین جان نے ملاقات کی جسمیں بلوچستان میں ریڈیو اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔قاسم خان سوری نے کہاکہ بلوچستان کے ریڈیو اسٹیشنز میں بہتری لائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ریڈیو پاکستان پر بلوچستان کی لوکل زبانوں میں عوامی بیداری کے پروگرام نشر کیے جائیں۔

قاسم خان سوری نے کہاکہ بلوچی، پشتو، براہوئی اور ہزارگی زبانوں میں زیادہ سے زیادہ تعلیمی پروگرام نشر کیے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ ریڈیو پاکستان میں بھرتی کے لیے بلوچستان کے کوٹے پر عملدرآمد کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے ملازمین کی ٹرانسفرز، دیگر معاملات اور مسائل حل کیے جائیں۔ عنبرین جان نے کہاکہ ریڈیو پاکستان کے بلوچستان کے ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔