Live Updates

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی مدت ختم

جمعرات 1 اکتوبر 2020 00:49

گلگت ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2020ء) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے پندرہ نومبر کو ہونے والے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کا آ ج آخری دن تھا۔الیکشن کمیشن گلگت کے ذرائع کے مطابق امیدواروں نے کل اور آج تمام دس اضلاع میں ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ گلگت سٹی کے حلقہ 1 سے کل 37 ،گلگت حلقہ 2 سے 38، گلگت حلقہ 3 سے 20 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

ضلع غذر حلقہ 3 یاسین سمال سے 241 سے 21 اور جی بی ایل اے 20 غذر 2 سے 40 کاغذات نامزدگیاں ہوئیں ہیں جبکہ حلقہ جی بی ایل اے 16 دیامر 2 چلاس سے 16 ، حلقہ جی بی ایل اے 17 دیامر 3 داریل سے 12 امیدواروں بشمول پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون امیدوار سادیہ دانش نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

(جاری ہے)

اسی طرح نگر حلقہ 5 سے 33 امیدواروں میدان میں اترے ہیں۔ نگر حلقہ چار سے 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے لیے اسکردو کی چار نشتوں کے لیے 69 امیداروں نے کاغزات نامزدگی داخل کرائے۔جی بی ایل اے 7 سکردو ون سے سابق وزیر اعلی اور پیپلز پارٹی کے سید مہدی شاہ، تحریک انصاف کے ضلعی صدر راجہ زکریا خان اور سابق سینیر وزیر مسلم لیگ ن کے حاجی اکبر تابان سمیت 14 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی داخل کرادیے۔اسی طرح ا سکردو حلقہ نمبر 2 سے 18، حلقہ نمبر 3 سے 14، اسکردو حلقہ نمبر 4 سے 23، جی بی ایل اے کھرمنگ سے 20، جی بی ایل اے 12 شگر سے 5 ،جی بی ایل اے 22 گانچھے ون سے 14، جی بی ایل اے گانچھے ٹو سے 23 اور جی بی ایل اے 24 گانچھے تھری سے 10 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی داخل کرائے۔

حلقہ 11 کھرمنگ میں 22 امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، جن میں امجد زیدی، کاچو محمد علی خان اور ڈاکٹر شجاعت امیر ترین مضبوط امیدوار ہیں۔جی بی ایل اے 14 استور حلقہ 2 سے 49 امیدواروںجبکہ جی بی ایل اے 6 ہنزہ سے 31 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات