افغانستان کی اعلیٰ کونسل برائے قومی مفاہمت کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالله عبدالله سے ملاقات خوش گوار رہی،وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

جمعرات 1 اکتوبر 2020 01:08

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کی اعلیٰ کونسل برائے قومی مفاہمت کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالله عبدالله سے ان کی ملاقات خوش گوار رہی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہماری نہایت دلچسپ گفتگو کا خلاصہ یہ تھا کہ ماضی سیکھنے کیلئے تو ایک انمول استاد ہے مگر اس میں زندہ رہنا ممکن نہیں ہے، ہمیں بہرحال مستقبل پر نگاہ رکھنا ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے عبدالله عبدالله کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں۔