بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی کرنے سے شہزاد اکبر کا قد نہیں بڑھے گا، قادر پٹیل

جمعرات 1 اکتوبر 2020 01:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) رہنما پیپلز پارٹی اور ممبر قومی اسمبلی قادر پٹیل نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی کرنے سے شہزاد اکبر کا قد نہیں بڑھے گا ۔

(جاری ہے)

بدھ کومشیر داخلہ شہزاداکبر کے بیان پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی کرنے سے شہزاد اکبر کا قد نہیں بڑھے گا۔ انہوںنے کہاکہ شہزاد اکبر نیب کے چہرے پر کالک کا داغ ہیں ،شہزاد اکبر بتائیں گم شدہ افراد کو کتنی رقم میں بیچا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بے نامی حکومت میں شہزاد اکبر جیسے بہروپیے وزیر بنتے ہیں ،نالائق وزیراعظم کے نااہل کو پتہ ہی نہیں کہ سندھ کا وزیر اعلیٰ کون ہے ۔