سندھ کے 510گاؤں میں تیز انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے جاز اور یوایس ایف میں معاہدہ طے پاگیا

جمعرات 1 اکتوبر 2020 01:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) سندھ کے 510گاؤں میں تیز انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے جاز اور یوایس ایف میں معاہدہ طے پاگیا،گھوٹکی، سکھر اور خیر پور میں 20لاکھ لوگوں کو تیز ترین 4G انٹرنیٹ تک رسائی ملے گی، معاہدہ پر جاز کے سی ای او عامر ابراہیم اور یوایس ایف کے سی ای او حارث چودھری نے دستخط کیے، تقریب میں وزیر اعظم عمران خان،آئی ٹی کے وزیر اور سیکرٹری آئی ٹی نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :