نیپرا نے پاورپلانٹ چلانے کے میرٹ آڈرکی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا

اگست میں فرننس آئل اور ڈیزل والے مہنگے پاورپلانٹ چلا کرصارفین پربارہ ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا

جمعرات 1 اکتوبر 2020 01:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) نیپرا نے پاورپلانٹ چلانے کے میرٹ آڈرکی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا، اگست میں فرننس آئل اور ڈیزل والے مہنگے پاورپلانٹ چلا کرصارفین پربارہ ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔ نیپرا نے سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی سے مہنگے پاورپلانٹس چلنے کی وجوہات کا تحریری جواب مانگ لیا ۔

نیپرا نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔نیپرا میں سی پی پی اے کی طرف سے اگست میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی ۔سی پی پی اے نے اگست کیلئے 98 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا ۔سماعت میں نیپرا حکام نے بتایا کہ اضافے سے صارفین پر 14 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا نیپرا کے مہنگے فرننس آئل اورڈیزل پاورپلانٹس چلانے پرشدید تحفظات نیشنل پاورکنٹرول سینٹرکے جنرل منیجرمحمد ایوب کا موقف تھا کہ اگست میں ایل این جی کی فراہمی میں کمی اورجامشورہ پاورپلانٹ کی سالانہ بندش کے باعث مہنگے پلانٹس چلائے گئے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیپرا نے ہدایت کی کی سی پی پی اے مہنگیپ اورپلانٹس چلانے پراپنی ماہرانہ رائے تحریری طورپردے اور این پی سی سی پاور پلانٹس کی مینٹیننس کا سالانہ شیڈول فراہم کرے ۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ نیپرا کے پاس پاور پلانٹس کے چلائے جانے کی لائیو مانیٹرنگ کا نظام موجود نہیں اگرایسا ہو تواتھارٹی فوری اقدامات لے سکتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ سی پی پی اے کی طرف سے فراہم کردہ دستاویزات کی بنیاد پر اضافے کا فیصلہ کریں گے جس کے بعد سماعت ختم کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :