کراچی، ضلع غربی ، منگھوپیر یوسی 8 گڈاپ میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون لگادیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 1 اکتوبر 2020 01:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) کورونا مریضوں میں اضافہ ہوتے ہی سندھ حکومت نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون لگانا شروع کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ضلع غربی سے ایک ہی یوسی سی22افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد منگھوپیر یوسی 8 گڈاپ میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون لگادیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق منگھو پیر یوسی آٹھ میں سمامہ ولاز اور صائمہ سٹی سے کورونا مریض رپورٹ ہوئے، علاقے میں فوری لاک ڈائون نافذ کیا جائے، یوسی آٹھ میں غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا۔ علاقے میں داخلے اور باہر آتے ہوئے ماسک لازمی پہنا لازمی ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس علاقے میں تمام ٹرانسپورٹ اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی اور کسی بھی قسم کے عوامی اجتماع پر بھی پابندی ہوگی، صرف راشن کی دکان اور میڈیکل اسٹور کھولنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق علاقے میں تمام کاروباری سرگرمیاں بھی معطل کردی گئیں ہیں۔واضح رہے کہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 311 کیسز رپورٹ ہوئے، کیسز میں 221 کا تعلق کراچی سے ہے، 10 ہزار 940 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ وبا سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔

متعلقہ عنوان :