ایف بی آر نے جیولرز اور رئیل اسٹیٹ والوں کو بھی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا

صارفین کی بھی مکمل معلومات رکھنا ہوںگی،جیولرز کو 20لاکھ روپے سے زیادہ کی خریداری پرریکارڈ دینا ہوگا

جمعرات 1 اکتوبر 2020 01:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے جیولرز اور رئیل اسٹیٹ والوں کو بھی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ،صارفین کی بھی مکمل معلومات رکھنا ہوںگی،جیولرز کو 20لاکھ روپے سے زیادہ کی خریداری پرریکارڈ دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے تحت ایف بی آر نے اکائونٹنٹ،جیولرزاوررئیل اسٹیٹ ایجنٹس کوریگولیٹ کرنے کیلئے قانون سازی کرلی ہے۔

قانون کے تحت صارفین کے ساتھ لین دین کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔ایف بی آر نے یریگولیٹ کرنے کیلئے ایس آر او جاری کردیا ہے۔قانون سازی،منی لانڈرنگ اورٹیرر فنانسنگ روکنے کیلئے کی گئی ہے۔کسی بھی مشکوک ٹرانزیکشن کی تفصیلات فنانشل مانیٹرنگ سیل کوفراہم کرناہوگی۔قوانین کی خلاف ورزی پراینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :