گورنر بلوچستان امان الله یٰسین زئی سے چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان ڈاکٹر یوسف خشک کی ملاقات

جمعرات 1 اکتوبر 2020 01:51

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2020ء) چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان ڈاکٹر یوسف خشک نے گورنر بلوچستان امان الله یٰسین زئی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں امان الله یٰسین زئی نے کہا کہ پاکستانی زبانوں کی ترویج و ترقی انہیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر روشناس کرانے اور اہل قلم کی فلاح کے اکادمی ادبیات پاکستان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

گورنر بلوچستان نے اکادمی ادبیات پاکستان کو ادب کے فروغ اور اہل قلم کی فلاح کے لئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان ڈاکٹر یوسف خشک نے گورنر بلوچستان کو اکادمی کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی اور بالخصوص بلوچستان کے ادب اور اہل قلم سے متعلق اکادمی کے موجودہ اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔