خندقوں میں لڑنے والے شہداء اورغازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں

قائد مسلم لیگ (ن)نواز شریف کی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی،چند لوگ اصل فوج کے لیے بھی بدنامی کا باعث بنتے ہیں: سابق وزیراعظم نواز شریف

Hassan Shabbir حسن شبیر جمعرات 1 اکتوبر 2020 11:47

خندقوں میں لڑنے والے شہداء اورغازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں
لندن (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین- 01 اکتوبر 2020ء) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے خندقوں میں ملک کی حفاظت کی ہے اصل میں فوجی یہی ہیں ، لیکن چند لوگ ان کے لیے بدنامی کا باعث بنتے ہیں، لندن میں نیوز ٹاک کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج میں ایسے عناصر ہی اصل فوج کے لئے بدنامی کا باعث بنتے ہیں اور اپنے لیے بھی بدنامی کا باعث بنتے ہیں ہم چاہیتے ہیں کہ وہ بدنامی کا باعث نہ بنیں ، وہ اصل فوج کو بھی بدنام نہ کریں، ان کا مزید کہنا تھا کہ اصل ہماری فوج وہ ہے جس کو میرا دل تسلیم کرتا ہے اور سلام پیش کرتا ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں نے اس فوج کے لیے بہت کچھ کیا ہے ، اربوں کھربوں روہے خرچ کیے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہی ملک کو ایٹمی طاقت بنا یا ہے، فوج کو ایٹمی پاور دی ہے ،مسلم لیگ (ن)نے چین کے ساتھ ملکر جے-17 بنایا  ہے ، پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی بھی ہم نے دی ہے ، امریکن ٹیکنالوجی سے ہم نے میزائل ٹیکنالوجی خود تیار کی تھی،کروز میزائل بھی ہم نے ہیی ملک کو دیئے ہیں،یہ سب ہماری کاوشوں کی وجہ سے ہوئی ہے  مسلم لیگ (ن) کی ملک کے لیے گراں قدر خدمات ہیں جن کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے، انھوں نے کہا ہم کسی بھی صورت ملک سے غداری نہیں کریں گے اورملک کے لیے آئندہ بھی خدمات پیش کرتے رہے گے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ میاں نواز شریف نے اے پی سی میں ملک کے اداروں کےساتھ اعلان جنگ کیا ہے اور اس بات کا عندیہ دیا تھا کہا تھا کہ ملک کے کی خاطر کسی بھی ادارے کے ظلم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے ، واضح رہے کہ میاں نواز شریف کی تقریر کے بعد میاں شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کھل کر اداروں کے خلاف بیان بازی کرتےہوئے اپنا موقف پیش کیا ہے۔