بھاٹی گیٹ پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ٹینو چور گینگ کے 2ملزمان گرفتار کر لیا

جمعرات 1 اکتوبر 2020 12:37

بھاٹی گیٹ پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ٹینو چور گینگ کے 2ملزمان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) بھاٹی گیٹ پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ٹینو چور گینگ کے 2ملزمان گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزمان میں گینگ کاسرغنہ رقیب عرف ٹینو اوروقاص شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان سے نقدی،8موبائل فونز برآمد کرلئے گئے ۔پولیس کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ملزمان نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس بھاٹی گیٹ نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔