عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے’’کاہنہ مشترکہ مفادات کونسل‘‘کا قیام

اجلاس میں الیاس فریدی،ایم اے تبسم،آصف شہزاد،امجدصدیق بھٹی،پروفیسرمحمدرفیق پرمشتمل دستورسازکمیٹی کا اعلان

جمعرات 1 اکتوبر 2020 12:47

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) عوام کی فلاح وبہبوداوربنیادی مسائل کوحل کروانے کے لئے ’’کاہنہ مشترکہ مفادات کونسل‘‘کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق لاکھوں افرادپرمشتمل کاہنہ کواس کا جائزحق دلوانے اورکاہنہ میں بسنے والی عوام کی فلاح وبہبودوبنیادی مسائل کے حل کے لئے گزشتہ روزکاہنہ میڈیا کلب(رجسٹرڈ) کے پلیٹ فارم پر 11رکنی ’’مشاورتی کمیٹی‘‘کا اجلاس منعقدہوا،جس میں کمیٹی اراکین محمدالیاس فریدی،محمدآصف شہزاد،امجدصدیق بھٹی،شمشیرقندھار،غلام حسین،پروفیسرمحمدرفیق،ملک عامرجوئیہ،ملک عبدالستار،ملک اسداللہ جوئیہ ایڈووکیٹ سمیت دیگرنے خصوصی شرکت کی،مشاورتی کمیٹی نے باہمی سوچ بچارکے بعدکاہنہ کی عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے متفقہ طورپر ’’کاہنہ مشترکہ مفادات کونسلKMMC‘‘کے نام پر اتفاق کیا،اجلاس میں ’’کے ایم ایم سی‘‘کامنشوربنانے کے لئے باہمی مشاورت سے 5رکنی دستورسازکمیٹی کا اعلان بھی کیا گیا،پانچ رکنی دستورسازکمیٹی کے اراکین میں محمدالیاس فریدی،ایم اے تبسم،آصف شہزاد،امجدصدیق بھٹی اورپروفیسرمحمدرفیق کوشامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ’’کے ایم ایم سی‘‘کے اراکین نے کہا کہ کاہنہ کی عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، کاہنہ کا دردرکھنے والی شخصیات کے ساتھ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیئے ملاقاتیں جاری ہیں، مخلص اور دیانت دارلوگوں کو سامنے لاناانہیں عوامی خدمت کے لئے پیش کرنا ہمارا بنیادی ہدف ہے۔کاہنہ کی عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے جس فورم پر بھی آواز اٹھانا پڑی اٹھائیں گے،اجلاس میں عوام کے ساتھ آئندہ بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :