شاہ کوٹ روڈ ولی پور بوڑہ گائوں میں پرانی دشمنی کی بناء پر دو فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ‘ 13 سالہ بچہ گولی لگنے سے زخمی

جمعرات 1 اکتوبر 2020 12:47

شاہ کوٹ روڈ ولی پور بوڑہ گائوں میں پرانی دشمنی کی بناء پر دو فریقین ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) شاہ کوٹ روڈ ولی پور بوڑہ گائوں میں پرانی دشمنی کی بناء پر دو فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں 13 سالہ محمد اسماعیل کو گولی لگ گئی اطلاع پاکر ریسکیو 1122 کا عملہ بروقت وہاں پہنچا اور زخمی کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع ۔دریں اثنائ ۔ شاہ کوٹ سٹی نزد سبزی منڈی محلہ مومن گھر میں کھیلتے ہوئے بچوں کے اوپر اچانک کمرے کا دروازہ آ گرا جس کے نتیجہ میں2 بہن بھائی عون ولد توقیر 8 سال ایمان فاطمہ ولد توقیر 4 سال شدید زخمی ہو گئیاطلاع پاکر ریسکیو 1122 کا عملہ بروقت وہاں پہنچ گیا دونوں بہن بھائیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :