Live Updates

خواتین کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رہے گی‘آمنہ ملک

جمعرات 1 اکتوبر 2020 12:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریکِ انصاف وومن ونگ ضلع خوشاب کی صدر آمنہ ملک نے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی جس میں ضلع خوشاب کی خواتین تنظیم سازی اور انکو درپیش مسائل کے حوالہ سے تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرآمنہ ملک نے کہا کہ تحریک انصاف میں کام کرنے والی باہمت خواتین مردوں کے شابہ بشانہ کھڑے ہوکر نئے پاکستان کی جدجہد میں وزیرِاعظم عمران خان کے ساتھ ہر اول دستے میں شامل ہیں اور انشاء اللہ خواتین کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کی خواتین نے وزیر اعظم پاکستان کے ویڑن کے مطابق مشکل حالات میں عوام کی مدد کرنے میں دیر نہیں کی اور یہ سرگرمیاں آگے بھی جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق ضلع خوشاب میں تنظیمی سازی کو مکمل کر لیا گیا ہے، اب انشا اللہ تحریک انصاف خوشاب کی ضلعی قیادت متحد ہو کر عوامی مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات