سرگودھا شہر میں ریلوے روڈ پر قائم جواء خانہ پر پولیس کا کامیاب چھاپہ‘ 13 جواری گرفتار

جمعرات 1 اکتوبر 2020 12:48

سرگودھا شہر میں ریلوے روڈ پر قائم جواء خانہ پر پولیس کا کامیاب چھاپہ‘ ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) سرگودھا شہر میں ریلوے روڈ پر قائم جواء خانہ پر پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کر 13 جواریوں کو پرچی جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جن سے داؤ پر لگی 12ہزار سے زائد رقم اور ووچرز برآمد کر کے تھانہ ساجد شہید نے قمار بازی ایکٹ کا مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ساجد شہید پولیس ٹیم نے ریلوے روڈ جواء خانہ پر کامیاب چھاپہ مار کر پرچی جواء کھیلتے ہوئے 13 افراد محمد اصغر ولد شفیع سکنہ25بلاک، اشفاق ولد محمد دین سکنہ ایڈن گارڈن، عبداللہ ولد محمود حسین سکنہ اربن ایریا، ابرار ولد منیر سکنہ 22بلاک،شاہد قمر ولد قمر جبار سکنہ الحمرا پارک، عمران ولد سلطان سکنہ گنیانوالہ، الیاس ولد غلام رسول سکنہ جوہر کالونی، محمود ولد نذیر سکنہ مریم ٹاؤن، شہباز ولد عبدالرزاق سکنہ محمدی کالونی، نوید ولد حیات سکنہ73بلوچاں، بابر ولد عبدالشکور سکنہ لکڑمنڈی، ادریس ولد عبدالرزاق سکنہ کوٹ فرید اور اعجاز ولد یعقوب سکنہ مریم ٹاؤن کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا اور ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ12270روپے اور ووچر پرچی جواء برآمدکرکے تھانہ ساجد شہید میں ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :