وزیر اعظم عمران خان کے آبائی حلقہ این اے 95 میں قبضہ مافیا کا راج

جمعرات 1 اکتوبر 2020 12:48

وزیر اعظم عمران خان کے آبائی حلقہ این اے 95 میں قبضہ مافیا کا راج
میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان کے آبائی حلقہ این اے 95 میں قبضہ مافیا کا راج ۔ نواحی علاقہ سوانس شہر میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹوبہ کے مقام پر قبضہ مافیا کا راج بااثر شخصیات سکول کی جگہ پر قبضہ جما کر راستہ بنانے لگی.تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سوانس کیلئے ٹوبہ کے مقام پر مختص کی جانے والی جگہ پر بااثر شخصیات نے قبضہ جما کر غیر قانونی راستہ بنانے لگے یہ جگہ گرلز ایلمنٹری سکول کو اپ گریڈ کرنے کی بعد گرلز ہائی سکول کیلئے مختصص کی گئی ہی.اور اس جگہ پر عرصہ دراز سے قبضہ مافیا نے قبضہ جما رکھا ہی.سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی,سمیت اعلی حکام ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ سوانس ٹوبہ کے مقام پر گرلز سکول کیلئے مختص کی جانے والی جگہ کا معائنہ کر کے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کی جائی-