عمران خان کشمیرکے سفیر ہی نہیں امت مسلمہ کے لیڈر ہیں‘نوید شر یف

جمعرات 1 اکتوبر 2020 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصا ف اور سیزکے مرکزی رہنما نوید شر یف نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ عمران خان کشمیرکے سفیر ہی نہیں امت مسلمہ کے لیڈر ہیں، وزیراعظم نے بھارتی چہرہ بے نقاب اور پوری دنیا کو کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے آگاہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے 200سے زائد ممالک کے سربراہان اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی براہ راست کارروائی دیکھنے والے دنیا بھر کے سامنے کلمہ حق بلند کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ پاکستان کے وزیراعظم اور کشمیری عوام کے سفیر ہی نہیں ہیں بلکہ وہ امت مسلمہ کے وہ واحد لیڈر ہیں جو دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے حقوق کی بات کرتے ہوئے نہ کسی خوف کا شکار ہوتا ہے نہ مصلحت کو آڑے آنے دیتا ہے ۔