مخدوم امین فہیم کا بیٹا کرپشن کے الزام میں گرفتار

حبیب اللہ کوضلع ناظم کی حیثیت سے کرپشن کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 1 اکتوبر 2020 14:43

مخدوم امین فہیم کا بیٹا کرپشن کے الزام میں گرفتار
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ یکم اکتوبر ۔2020ء) قومی احتساب بیورو(نیب) نے پیپلزپارٹی کے سابق چیئرمین مخدوم امین فہیم(مرحوم) کے بیٹے مخدوم حبیب اللہ کو کرپشن کے الزم میں گرفتار کر لیا ہے نیب حکام کا دعویٰ ہے کہ مخدوم حبیب اللہ نے مشرف دور میں تعلقہ ناظمی کے دوران کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کی.

(جاری ہے)

سابقہ تعلقہ ناظم نے سابقہ ٹریژری افسر حیدرآباد مشتاق شیخ سے ملی بھگت کرکے کرپشن کی سابق اکاﺅنٹس افسر حیدرآباد مشتاق شیخ نے دوران تفتیش مخدوم حبیب اللہ کا نام لیا ہے.

نیب سندھ نے سابقہ تعلقہ ناظم مخدوم حبیب اللہ کو مبینہ کرپشن کےالزام میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا مخدوم حبیب اللہ نیب کے جاری کردہ نوٹس کے باوجود پیش نہیں ہو ئے جس کے بعد انہیں بحریہ ٹاﺅن سے گرفتار کرلیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :