پاکستان کے وزیر اعظم شہید ملت لیاقت علی خان کا126 واں ، یوم پیدائش منایاگیا

جمعرات 1 اکتوبر 2020 19:29

پاکستان کے وزیر اعظم شہید ملت لیاقت علی خان کا126 واں ، یوم پیدائش منایاگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت لیاقت علی خان کایکم اکتوبرکو126 واں یوم پیدائش منایا جاگیا۔ نوب زادہ لیاقت علی تحریک پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کے دست راست تھے۔نواب زادہ لیاقت علی خان متحدہ ہندوستان کے شہر کرنال میں یکم اکتوبر 1896 کو پیدا ہوئے ۔ آپ نواب رستم علی خان کے دوسرے بیٹے تھے ۔

آپ کی والدہ محمودہ بیگم نے گھر پر قرآن و احادیث کی تعلیم کا انتظام کروایا ۔ 1918 میں آپ نے ایم اے او کالج علی گڑھ سے گریجوایشن کیا۔ اسی برس آپ نے جہانگیر بیگم سے شادی کی ۔ پھر برطانیہ چلے گئے جہاں سے آپ نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی ۔لیاقت علی خان 1923 میں ہندوستان واپس آئے اور مسلم لیگ میں شامل ہوئے ۔

(جاری ہے)

1926 میں اتر پردیش سے قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

1932 میں آپ نے دوسری شادی کی۔ بیگم رعنا لیاقت علی ایک ماہر تعلیم اور معیشت دان تھیں ۔ 1936 میں مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل بنے۔ 1940 میں مرکزی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہونے تک آپ یو پی اسمبلی کے رکن رہے ۔ آپ قائد اعظم محمد علی جناح کے دست راست تھے ۔تقسیم ہند کے بعد خان لیاقت علی خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم منتخب ہوئے۔ 16 اکتوبر 1951 کی شام کمپنی باغ راول پنڈی میں جلسہ عام کے دوران شہید کر دیئے گئے ۔ آخری وقت میں ان کی زبان پر خدا پاکستان کی حفاظت کرے کے الفاظ تھے۔ شہید لیاقت علی خان کا قتل پاکستان کی تاریخ کے دیگر کئی پراسرار واقعات میں نمایاں ہے ۔کمپنی باغ کو ان کی نسبت سے لیاقت باغ کا نام دی گیاکہلاتا ہے۔