مستقبل قریب میں جدت سے ہم آہنگ قوام ہی ترقی کی راہ میں آ گے ہوں گے ،احمد فاروق بازئی

ہمیں اپنے طلبا کو ہر طرح سے اقوام عالم اور ترقی یافتہ ممالک کی ہم پلہ لانا ہے جس میں اساتذہ اور جامعات کا کردار انتہائی اہم ہے، وائس چانسلر بیوٹمز

جمعرات 1 اکتوبر 2020 20:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) جدید علوم اور ٹیکنالوجی پر دسترس اور طلباء کا پرجوش رجحان مستقبل قریب میں ڈیجیٹل دنیا میں پاکستان کا منفرد مقابل پیدا کرے گا جس شوق اور لگن سے ہمارے طلباء تحقیقی وتدریسی علوم کے ساتھ ررغبت قائم رکھے ہوئے ہیں یہ ہمارے اساتذہ اور جامعات کے لیے باعث فخر ہے ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے ہوا وئے پاکستان کے تحت منعقد سیڈ فار فیوچر 2020 میں بیوٹمز کے طلباء کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کیا۔

ہوا وئے پاکستان کے زیراہتمام پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ 21 ستمبر تا 25 ستمبر منعقد ہوئی جس میں ملک بھر کی جامعات کی1170 طلباء نے شرکت کیلئے رجوع کیا۔ پورے پاکستان سے منتخب ہونے والی32 ٹاپ طلبہ میں سے تین طلبا ء بیوٹمز کے شامل تھے بیوٹمز کے طالب علم محمد شاہ زیب جو کہ کمپیوٹر انجینئرنگ کے طالب علم ہے انہوں نے پورے پاکستان سے اس مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی ان کی اس کامیابی اور قابلیت کے اعتر اف میں ہواوئے انہیں چین کے دورے اور مزید تربیت کے لیے منتخب کیا گیا ہے بیوٹمز کے دوسرے طالبعلم رانا اشعر نے اس مقابلے میں چوتھی جبکہ بیوٹمز کے تیسرے طالب علم محمدرفیع فیصل نے اس مقابلے میں آٹھویں پوزیشن اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے طلباء اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابیاں اساتذہ اور جامعات کا حوصلہ بڑھاتی ہیں انہوں نے اساتذہ کو تلقین کی کہ طلباء کو بلا تعطل تدریسی عمل کی فراہمی اورحالیہ حالات میں پیش آنے والے رکاوٹوں کا سد باب کر کے طلباء کو تعلیمی حرج سے مکمل بچائے جانے کے لیے مؤثر اقدامات مرتب کریں۔ انہوں نے کہا کہ کہ مستقبل قریب میں جدت سے ہم آہنگ قوام ہی ترقی کی راہ میں آ گے ہوں گے ہمیں اپنے طلبا کو ہر طرح سے اقوام عالم اور ترقی یافتہ ممالک کی ہم پلہ لانا ہے جس میں اساتذہ اور جامعات کا کردار انتہائی اہم ہے۔