وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس کا فوری ایکشن، جڑانوالہ میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے 2 ملزم گرفتار

جمعرات 1 اکتوبر 2020 23:12

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس کا فوری ایکشن، جڑانوالہ میں ..
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مانگٹانوالہ تھانہ کی حدود میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے 2 ملزم گرفتارکر لئے ہیں -پولیس نے ملزمان اکمل اور عمران کو حراست میں لے کر مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے - وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ملزمان قانون کے تحت سخت سزا کے مستحق ہیں۔متاثرہ لڑکی کو ہر صورت انصاف فراہم کر یں گے۔