گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان سے جنید آفریدی کی ملاقات

جنید آفریدی کی شارپ شوٹنگ میں مہارت صوبہ کیلئے باعث فخرہے،انکے کے ٹیلنٹ کو ملکی اور عالمی سطح پر مکمل سپورٹ کرینگے،شاہ فرمان

جمعرات 1 اکتوبر 2020 23:17

گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان سے جنید آفریدی کی ملاقات
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے شارپ شوٹنگ میں مہارت رکھنے والے درہ آدم خیل کے نوجوان جنید آفریدی کو خصوصی طور پر گورنرہاؤس پشاورکی دعوت دی اور عالمی شارپ شوٹنگ کے مقابلے میں بہترین کارکردگی اور اول پوزیشن حاصل کرنے پرجنیدآفریدی کی قابلیت اور ہنر کو سراہا اور نقد انعام سے نوازا۔

انہوںنے جنیدآفریدی کے ٹیلنٹ کی تعریف اورحوصلہ افزائی کی۔

(جاری ہے)

گورنر خیبرپختونخوا نے اس موقع پر جنید آفریدی کو تیسرے محمد علی جناح اوپن شوٹنگ مقابلہ بہاولپور میں شرکت کرنے کا کہا اور اس کیلئے اپنی مکمل معاونت کی بھی یقین دہانی کرائی۔ گورنرخیبرپختونخوا کا کہناتھا کہ جنید آفریدی کی شارپ شوٹنگ میں مہارت صوبہ کیلئے باعث فخرہے۔انہوں نے کہاکہ بلاشبہ صوبہ میں ہونہار اورٹیلنٹڈ نوجوانوں کی کمی نہیں ہے اور جنید آفریدی کے ٹیلنٹ کو ملکی اور عالمی سطح پر مکمل سپورٹ کریں گے۔گورنرنے کہاکہ نوجوان ہمارا ثاثہ ہیں اور صوبہ کے قابل اور ہونہار نوجوانوں کیلئے گورنرہاؤس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔