Live Updates

نواز شریف ذہنی توازن کھو چکے ہیں، مراد سعید

ن لیگ کے دو اراکین اسمبلی نواز شریف سے الگ ہونے جا رہے ہیں،ن لیگ کے کافی لوگ ہم سے رابطے میں ہیں،وفاقی وزیر نواز شریف ملک میں اخلافیات کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،نواز شریف کو قوم سے جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے، شہباز گل

جمعرات 1 اکتوبر 2020 23:29

نواز شریف ذہنی توازن کھو چکے ہیں، مراد سعید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے دو اراکین اسمبلی نواز شریف سے الگ ہونے جا رہے ہیں،ن لیگ کے کافی لوگ ہم سے رابطے میں ہیں، نواز شریف ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مرا دسعید نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سرٹیفائیڈ مفرورکو ایک گھنٹے تقریرکا وقت ملا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کو شرم آتی تو ملک کے لیے ایک ہسپتال تو بناتے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف ان سے مخاطب تھے جو ان کے ذاتی غلام ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے چار اراکین اسمبلی نے گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ن لیگ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو قوم سے جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پہلے بھی جھوٹ بولتے آئے ہیں اوران کی بیٹی بھی جھوٹ بولتی ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف ملک میں اخلافیات کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں نوازشریف نے بینظیربھٹو کیخلاف بھی غیراخلاقی باتیں کیں،یہ لوگ خود کاعمران خان کے ساتھ موازنہ نہ کریں۔شہباز گل نے کہا کہ یہ یہ لوگ جس عدالت میں جھوٹ بولتے پکڑے گئے وہاں سے عمران خان سرخرو ہوئے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ایم ایل (ن) کے دور میں سب سے زیادہ پولیس مقابلے کروائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کو ان لوگوں نے اپنی سیاست کے لیے استعمال کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات