جسٹس پیس آف اسلام آباد سنتھیا ڈی رچی کی رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ سے متعلق کیس خارج

عدالت نے رحمان ملک کی امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ کو بھی مسترد کردیا

جمعرات 1 اکتوبر 2020 23:34

جسٹس پیس آف اسلام آباد سنتھیا ڈی رچی کی رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عطاء ربانی نے بطور جج جسٹس پیس آف اسلام آباد سنتھیا ڈی رچی کی رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ سے متعلق کیس خارج کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت نے رحمان ملک کی امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ کو بھی مسترد کردیا،امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی تھی،خاسلام آباد ہائیکورٹ نے سنتھیا ڈی رچی کی رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ سے متعلق جسٹس پیس آف اسلام آباد سے رجوع کی ہدایت کی تھی۔