پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ضلعی کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس،11 اکتوبر کو جلسہ عام سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا

جمعرات 1 اکتوبر 2020 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2020ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ضلعی کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی نذر علی پیر علی زئی کی زیر صدارت باچا خان مرکز کوئٹہ میں منعقد ہوا اجلاس میں اے این پی کے حاجی شان عالم کاکڑ،ارباب غلام محمد کاسی، زمان کاکڑ اور اخلاق بازئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے اراکین اسمبلی اختر حسین لانگو، احمد نواز بلوچ، محمد لقمان کاکڑ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے فقیرخوشحال کاسی اور قیاس افغان ، نیشنل پارٹی کے حاجی عطا محمد بنگلزئی اور ریاض احمد زہری، جمعیت علمائے اسلام کے فاروق لانگو، عارف شمشیر، پاکستان پیپلز پارٹی میر ولی محمد قلندرانی، نور الدین کاکڑ، پاکستان مسلم لیگ ن عبدالوہاب اٹل، قومی وطن پارٹی کے روح اللہ داوی، زرک خان مردانزئی،جمعیت اہلحدیث مولانا ذکریا ذاکر اور مولانا حزب اللہ عثمانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو جلسہ عام سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا گیا بلکہ کمیٹیوں کی تشکیل سے غور وفکر ہوا اجلاس میں کہا گیا ہے کہ تبدیلی سرکار نے عوام کوریلیف دینے کی بجائے ان پر مہنگائی کا طوفان مسلط کردیا ہے،وطن عزیز میں غربت، بیروزگاری اور لاقانونیت عروج پر ہے،سلیکٹڈ حکمرانوں کا زوال 11اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسہ عام سے شروع ہوگا، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سلیکٹڈ و نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا پانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کے اغواء کی مذمت کی گئی اور اس امر پر افسوس کااظہار کیا گیا کہ شہر کا قومی شاہراہ جہاں پر 24گھنٹے وی آئی پی موومنٹ رہتی ہے سے ایک شخص لاپتہ ہوتا ہے جو لا قانونیت کی مثال ہے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر اسد خان ا چکزئی کی بازیابی کیلئے اقدامات اٹھائے گئی