نوازشریف کو اسٹیبلشمنٹ کی پہلی اور آخری محبت قرار دے دیا گیا

اصل اسٹیبلشمنٹ نواز شریف پہ صدقے واری جاتی ہے ، کیوں کہ ان کی پہلی اور آخری محبت قائد ن لیگ ہیں ، ڈاکٹر شاہد مسعود کا انکشاف

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 2 اکتوبر 2020 10:29

نوازشریف کو اسٹیبلشمنٹ کی پہلی اور آخری محبت قرار دے دیا گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر 2020ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو اسٹیبلشمنٹ کی پہلی اور آخری محبت قرار دے دیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصل اسٹیبلشمنٹ نواز شریف پہ صدقے واری جاتی ہے ، کیوں کہ اسٹیبلشمنٹ کی پہلی اور آخری محبت نواز شریف ہے ، جب کہ وزیراعظم عمران خان محبت نہیں ہیں ۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے نے کہا کہ نواز شریف نے آج ایک سیاسی اسٹروک کھیلا ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بہت بڑا رسک لے کر سیاسی اسٹروک کھیلا ، وہ اسٹروک یہ ہے کہ جیسے 2013ء کے بعد عمران خان نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے 4 حلقے کھولنے کا کہا اس کے بعد دھرنا ہوا ، ڈی جی آئی ایس آئی نے ڈائریکٹ نواز شریف سے بات نہیں کی تھی ، نواز شریف سے کسی کاروباری شخصیت نے بات کی تھی ۔

(جاری ہے)

دوسرے طرف مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان! ثاقب نثار آپ کو چھوڑ گئے، لیکن قوم نہیں چھوڑے گی،جنرل عاصم باجوہ اور فیملی کی کرپشن پر نیب نے آنکھیں بند کرلیں،نوٹس نہیں بھیجنا تو کم ازکم ہلال استقلال یا تمغہ جرات ہی دے دو، پشاور میٹرو، مالم جبہ، علیمہ خان کی جائیدادیں، فارن فنڈنگ کیس اس کا حساب دینا ہوگا۔

انہوں نے پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے زمانے میں ڈالر 100روپے تک تھا، ہم سے پہلے زیادہ تھا، میری روز اسحاق ڈار سے بات ہوتی تھی کہ روپیہ گرنے نہیں دینا، ہم نے روپے کو چار سال کنٹرول میں رکھا، زرعی اجناس کو بھی نہیں بڑھنے دیا، ہم آئے تو چینی 50 روپے تھی ہم گئے تو 50 روپے تھی، پوچھو سلیکٹڈ وزیراعظم سے چینی کیوں مہنگی ہوئی؟ آٹا نہیں ہے لوگوں کے پاس، غریب لوگ روٹی کھائیں، یا بچوں کو سکولوں بھیجیں، ادویات لے یا گھر کا خرچہ چلائیں، ان کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، کیس نے سوچا کیسے وہ اپنی زندگی گزارتے ہوں گے، یہ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں،ریاست مدینہ ایسی تھی، حال یہ ہے کہ لوگ گھروں میں سکون سے سو نہیں سکتے، ملتان میں قوم کی بیٹی کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا، چند روز پہلے موٹروے پر کیا ہوا؟ مجال دی ہمارے زرمانے میں یہ مجرم سر بھی اٹھا جاتے، یا ایسے دھندناتے پھرتے، ہم نے ہر چیز کو کنٹرول کرکے رکھا ہوا تھا، ہم نے صرف معیشت کو ہی نہیں ، دفاعی سیکٹر میں بھی اللہ کے فضل سے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا۔