صوابی کوٹھا میں دو طالبعلم ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

جمعہ 2 اکتوبر 2020 16:37

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2020ء) : صوابی کوٹھا میں دو طالبعلم ٹریفک حادثہ میں جاں بحق۔ذرائع کے مطابق لقمان اور عدنان موٹرسائیکل پر کالج جاتے ہوئے رکشہ کیساتھ ٹکر کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثہ موٹرسائیکل کے تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ طالبعلموں کے حادثے میں جاں بحق ہونے پرعلاقہ میں سوگ کا سماں ہو گیا۔