سینٹرحاجی غلام علی ، غضنفر بلور اور نو منتخب صدر مہمند چیمبرارباب محمد فاروق جان کا مردان چیمبر آف کامرس کا دورہ

جمعہ 2 اکتوبر 2020 16:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2020ء) : سینٹرحاجی غلام علی ، غضنفر بلور اور نو منتخب صدر مہمند چیمبرارباب محمد فاروق جان نے مردان چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔مردان چیمبرکے صدر ظاہر شاہ اور عہدیداران و ممبران نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور تمام ایگزیکٹو ممبرز نے پھولوں کے ہار پہنائی'مردان چیمبر دورے کے دوران سینیٹر حاجی غلام علی ، غضنفر بلور اور مہمند آف کامرس کے صدر ارباب فاروق جان اور زاہد شنواری نے نئی کابینہ کو مبارک باد دی۔

سینٹر حاجی غلام علی نے اس موقع پر کہا کہ چیمبر ز تاجروں کے مسائل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتے ہیں اور اب ہمیں مل کر ملکی صنعت و تجارت ٹریڈز کی مشکلات معیشت کو ٹریک پر لانے اور تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی۔

(جاری ہے)

ارباب محمدفاروق جان نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں اور صنعت کاروں کی مشکلات کے خاتمے کیلئے بہتر کردار ادا کریں گے۔

امید ہے کہ ہمارے سینئر ز ہماری نئی منتخب کابینہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ارباب فاروق جان اس امید کا اظہار کیاکہ ہماری مشترکہ کو شش ہوگی کہ مہمند چیمبر صوبے کے دیگر چیمبرز کے ساتھ ملکر تاجروں کے حقوق کی جنگ لڑے گی۔ اس صوبے خیبر پختونخو امیںہمیںصنعتی ترقی کیلئے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مل کر بزنس کمیونٹی کے مشکلات کے خاتمے کیلئے کوشش کریں گے۔ فیڈریشن کے سابقہ صدر غضنفر بلور نے کہاکہ ہمیں جو پلیٹ فارم بڑی قربانیوں سے ملا ہے انشا ئ اللہ ہم اس پلیٹ فارم سے بزنس کمیونٹی کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور بزنس کمیونٹی کو مشکلات سے نکالنے کیلئے بھرپور جدوجہد کرینگے۔مردان چیمبر کے نو منتخب صد رظاہر شاہ اور کابینہ نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :