ستمبر میں ملکی برآمدات 6 فیصد اضافے کے ساتھ 1.9 ارب ڈالر رہیں

جمعہ 2 اکتوبر 2020 16:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2020ء) ستمبر میں ملکی برآمدات 6 فیصد اضافے کے ساتھ 1.9 ارب ڈالر رہیں۔ اپنے بیان میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ستمبر 2020 کے مہینے میں برآمدات میں بہتری آئی ہے، ستمبر 2019 کے مقابلے میں ہماری برآمدات 6 فیصد اضافے کے ساتھ تقریبا 1.9 ارب ڈالر رہیں۔

(جاری ہے)

مشیر تجارت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگست کے مہینے میں 15 فیصد کمی کی نسبت اس مہینے کافی بہتری نظر آئی ہے۔

میرے خیال میں ابھی آرڈرز کا کافی بیک لاگ موجود ہے اور اس میں ہم مزید بہتری لا سکتے ہیں۔عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ میری برآمد کنندگان سے گزارش ہے کہ وہ موجودہ آرڈرز کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ منڈیوں سے مزید آرڈرحاصل کریں اور نئی منڈیوں تک بھی رسائی ممکن بنائیں۔مجھے امید ہے کہ اکتوبر میں برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :