ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کل کھلی کچہری لگاکر مسائل اور شکایات سنیں گے

جمعہ 2 اکتوبر 2020 17:27

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2020ء) : حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی 03 اکتوبر بروز ہفتہ دوپہر 2 بجے ٹاؤن کمیٹی سرائے سدھو کے دفتر میں کھلی کچہری لگاکر عوام کے وفاقی و صوبائی محکموں سے متعلق مسائل اور شکایات سنیں گے۔

(جاری ہے)

تمام محکموں کے ڈسٹرکٹ ہیڈز کو کھلی کچہری میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔