پی ایم ای ایکس میں 8.994 بلین روپے کے سودے

جمعہ 2 اکتوبر 2020 17:30

پی ایم ای ایکس میں 8.994 بلین روپے کے سودے
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2020ء) : پاکستان مرکنٹای?ل ایکسچینج لمیٹڈڈ (پی ایم ای ایکس) میں میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کی8.964 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 10,483 رہی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہوئے جن کی مالیت3.053 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.560 بلین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 1.349 بلین روپے ، کاپر کے سودوں کی مالیت 1.170 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 630.642 ملین روپے ، این ایس ڈی کیو کے سودوں کی مالیت 517.593 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آی? خام تیل کے سودوں کی مالیت 276.296 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 240.510 ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 137.780 ملین روپے اور ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 28.359 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیز میں گندم کی 4 لاٹس کے سودے ہوے جن کی مالیت 19.066 ملین روپے اور کاٹن کی 2 لاٹس کے سودے ہوے جن کی مالیت 10.900 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :