علاقہ نلہ میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں اہل علاقہ، ڈی پی او آفس اٹک پہنچ گئے

جمعہ 2 اکتوبر 2020 18:20

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2020ء) : علاقہ نلہ میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں اہل علاقہ معززین سیاسی سماجی شخصیات متحد ہو کر ڈی پی او آفس اٹک پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی این اے 55 میجر طاہر صادق بھی عوامی ایشو کے حل اور اہل علاقہ کے تحفظات کو حل کرنے خود ڈی پی او آفس اٹک پہنچے میجر طاہر صادق نے علاقہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر عوام میں بڑھنے والے غم و غصہ اور عوام کے تحفظات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی سے تفصیلی بات چیت کی انہیں سنجوال باہتر روڈ پر باقاعدگی سے پولیس گشت شروع کرانے، پولیس پکٹ بولیانوال بحال کرنے، چوروں کے منظم گروہ کی گرفتاری اورچوریوں کے پرچے درج کرنے سمیت عوام علاقہ کے تحفظات سے بھی انہیں آگاہ کیا اس موقع پر علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیت ، معروف صحافی حافظ عبدالحمید خان اور دست راست میجر طاہر صادق سابق چیئرمین یونین کونسل حمید حاجی جمریز خان بھی مذاکرات میں موجود تھے ڈی پی او اٹک خالد ہمدانی نے سنجوال باہتر روڈ پر تھانہ صدر اٹک اور تھانہ باہتر کی حدود میں پولیس گشت شروع کرانے، پولیس پکٹ بولیانوال کی بحالی، جن لوگوں کی چوریاں ہوئی ہیں ان کی ایف آئی آر درج کرانے اور چوروں کے اس منظم گروہ کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لئے ہر ممکن تعاون اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے یقین دہانی کرائی اس موقع پر معززین علاقہ میں سے چیدہ چیدہ سیاسی سماجی شخصیات کو اندر بلایا گیا جنہوں نے بھی اپنے تحفظات اور علاقہ کی صورت حال اور عوامی احساسات اور جذبات سے ڈی پی او اٹک خالد ہمدانی کو آگاہ کیا علاقہ کے معززین میں سابق تحصیلدار ملک نثار احمد، سردار ظہیر احمد خان، سابق کونسلر طاہر محمود، سابق کونسلر سیف اللہ ملک، رفعت حیات، سیکرٹری یونین کونسل ملک آفتاب احمد، ملک ظہور احمد اعوان، ملک امداد اعوان ، مولانا سجاد احمد، نمبردار محمد بنارس خان، ملک عدالت سقہ آباد، نمبر دار محمد رفحان ، ملک عارف خان، نوازش خان پٹواری، مشتاق احمد خان نیازی، سید عاصم حسین شاہ، امجد خان، شبیر احمد خان، حاجی اکرم خان، ہاشم خان، چیئرمین امتیاز خان، حافظ محمد ابرار، حاجی عدالت خان، حاجی ملک منظور حسین، سید ممتاز حسین شاہ، ملک محمد ریاض، حاجی محمد عرفان افتخار عرف مقدس، حافظ عبدالوحید، ماسٹر نصیر احمد خان سمیت اہل علاقہ میں سے معززین کی کثیر تعداد موجود تھی معززین علاقہ نے میجر طاہر صادق کو عوام کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کرنے اور خالص عوامی ایشو پر خود بنفس نفیس عوام کے درمیان آکر اپنی موجودگی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کو عوامی مسائل مشکلات سے آگاہ کرنے عوام کے تحفظات دور کرنے عوامی جان و مال کے عملی اقدامات اٹھانے کے لئے ڈی پی او اٹک کے دفتر آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔