چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ، سرحد چیمبر صدر

جمعہ 2 اکتوبر 2020 20:05

چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2020ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرشیر باز بلورنے کہا ہے کہ چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔ تاجر برادری کے لئے ٹیکس نظام آسان بنایا جائے اور انہیں مختلف ٹیکسوں میں چھوٹ دی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے سرحد چیمبر کا عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد چھوٹے تاجروں ‘ دکانداروں اور صنعتکاروں سمیت مختلف کاروباری وفود سے چیمبر ہائوس میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

بزنس مین فورم کے لیڈرغضنفر بلور ‘ سارک چیمبر کے نائب صدرسینیٹر حاجی غلام علی ‘ تاجر رہنما مہر الٰہی ‘ چیمبر کے سابق صدور ذوالفقار علی خان ،ْزاہداللہ شنواری ‘ ریاض ارشد ،ْعدیل رئوف‘ حاجی محمد افضل اور عابد اللہ خان یوسفزئی ‘ صدر گل ‘ فیض رسول ‘ امتیاز احمد علی‘ ایکسپورٹرز ،ْ امپورٹرز ،ْ مختلف بازاروں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز سمیت صنعت و تجارت سے وابستہ کاروباری وفود نے الگ لگ چیمبر آکرسرحد چیمبر کے صدر شیرباز بلور کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

سرحد چیمبر کے سینئر نائب انجینئر منظور الٰہی اور نائب صدرجنید الطاف بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدر شیر باز بلور نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے تاجر برادری کی بلا امتیاز خدمت کا عزم ظاہر کیا ہے اور یقین دلایا ہے کہ تاجروں ،ْ صنعتکاروں اور ایکسپورٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور اس مقصد کیلئے تاجروں اور صنعتکاروں کی ایسوسی ایشنز کے ساتھ قریبی روابط کو فروغ دیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی بزنس کمیونٹی نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وہ اس پر پورا اتریں گے ۔انہوں نے کاروباری وفود سے بات چیت کرتے ہوئے بزنس کمیونٹی کو درپیش چیلنجز کا ڈٹ کا مقابلہ کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا اور کہا کہ سرحدچیمبر کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں اور اس فورم سے بزنس کمیونٹی کی بلا امتیاز خدمت کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔شیر باز بلور نے صنعت و تجارت سے متعلقہ حکومتی محکموں کے ساتھ قریبی لیزان کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس مقصد کے لئے تمام اداروں سے کوآرڈینیشن کو مزید مستحکم بنایا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :