اتحاد ائیرویز نے ابوظہبی سے پاکستان کے 3 شہروں کیلئے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا

اماراتی ائیرلائن کی جانب سے اکتوبر اور نومبر کے مہینوں نے روزانہ کی بنیاد پر اسلام آباد، کراچی اور لاہور کیلئے پروازیں آپریٹ کی جائیں گی

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 اکتوبر 2020 19:18

اتحاد ائیرویز نے ابوظہبی سے پاکستان کے 3 شہروں کیلئے پروازوں کا شیڈول ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2020ء) اتحاد ائیرویز نے ابوظہبی سے پاکستان کے 3 شہروں کیلئے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا، اماراتی ائیرلائن کی جانب سے اکتوبر اور نومبر کے مہینوں نے روزانہ کی بنیاد پر اسلام آباد، کراچی اور لاہور کیلئے پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ائیرلائن اتحاد ائیرویز نے پاکستان کیلئے پروازوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

اتحاد ائیرویز کی جانب سے 2 ماہ کے دوران پاکستان کے 3 بڑے شہروں کیلئے یومیہ بنیاد پر پروازیں چلائی جائیں گی۔ اتحاد ایئرویز نے ابوظہبی سے پاکستان کے لئے اکتوبر اور نومبر میں پروازوں کا شیڈول جاری کیا ہے۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق اماراتی ائیرلائن ابوظہبی سے پاکستان کے 3بڑے شہروں لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے لیے روزانہ پروازیں آپریٹ کرے گی۔

(جاری ہے)

 اتحاد ائیرویز کی جانب سے ابوظہبی سے پاکستان تک کی پروازوں کیلئے بوئنگ 787 اور ایئربس اے 321 طیارے استعمال کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے اتحاد ائیرویز نے مارچ کے ماہ میں پاکستان کیلئے پروازیں بند کر دی تھیں۔ بعد ازاں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے فلائٹ آپریشن بحال کرنے پر اتحاد ائیرویز نے بھی پاکستان کیلئے پروازیں بحال کر دی تھیں۔

تاہم کئی ماہ تک محدود پیمانے پر پروازیں چلائی گئیں، جبکہ اب روزانہ کی بنیاد پر پاکستان کیلئے پروازیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔