نوازشریف اشتہاری مجرم ہیں،وہ جہاز پکڑیں اور وطن واپس لوٹیں:فوادچودھری

جمعہ 2 اکتوبر 2020 23:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کہیں بھی بیمار نظر نہیں آئے، وہ جہاز پکڑیں اور وطن واپس لوٹیں، نوازشریف اشتہاری اور مفرور مجروم ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف علاج کرانے کے لیے باہر گئے لیکن وہ وہاں علاج نہیں کروارہے، ویڈیولنک میں نوازشریف کہیں بھی بیمار نظر نہیں آئے، خوشی ہے کہ وہ تندرست ہوگئے لیکن اب نوازشریف کو اخلاقی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور جہاز پکڑ کر وطن واپس لوٹنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے عدالت میں بھی ضمانت جمع کرائی تھی کہ نوازشریف واپس آئیں گے لیکن وہ ریسٹورنٹ میں کھانے کھارہے ہیں، لمبی لمبی واک کررہے ہیں۔ لیگی رہنما گلے پھاڑ پھاڑ کر کہتے تھے کہ نوازشریف باہر نہ گئے تو مسئلہ ہوجائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا الزم ہے کہ جانبدارانہ احتساب ہورہا ہے لیکن علیم خان پر الزام لگا وہ جیل گئے، ضمانت کرائی اور واپس آگئے، وزیراعلی بھی الزامات ہیں لیکن وہ تحقیقات کاسامنا کررہے ہیں۔