Live Updates

نواز شریف آئین کی پاسداری کی باتیں کرتے اچھے نہیں لگتے، فضہ ذیشان

ہفتہ 3 اکتوبر 2020 17:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی وومن ونگ کی صدر فضہ زیشان نے کہا کہ ماضی میں قوم کا پیسہ ٹھیلے والا، چھابڑی والا یا کباڑی والے اکاؤنٹس کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انصاف ہاؤس کراچی سیکٹریٹ میں شعبہ خواتین سیتعلق رکھنے والی مختلف عہدیداران سے ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وومن ونگ کراچی کی جنرل سیکریٹری ارم بٹ،نائب صدر ثمینہ خٹک سمیت دیگر بھی موجود تھیں صدر فضہ زیشان نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ملک کی ترقی سے بھوکلاہٹ کا شکار ہیں ن لیگی رہنماؤں کے بیانات اور ترجمانوں کی سوچ اعلیٰ قیادت کی تربیت کی عکاسی کرتا ہی ملک کے غداد نواز شریف آئین کی پاسداری کی باتیں کرتے اچھے نہیں لگتینواز شریف آئین کے پاسدار ہیں تو عدالتی حکم پر وطن واپسی آئیں نواز شریف کی سیاست کو پاکستان میں ضرب لگ چکی ہے اعلیٰ شریف نہایت ہی جھوٹے اور مکار انسان ہیں جھوٹ بول کر نواز شریف پاکستان سے فرار ہوئے ہیں نواز شریف اداروں کو لڑوانا چاہتے ہیں نواز شریف سمجھ رہے ہیں یہ پرانا پاکستان ہے جہاں لے دیکر معاملہ ختم کیا جاتا تھانواز شریف اور کرپٹ ٹولے کو بتادیں پاکستان میں اب احتساب شفاف ہوتا ہے اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی وومن ونگ کی جنرل سیکریٹری ارم بٹ نے کہا کہ گزشتہ روز ن لیگی رہنماء نہال ہاشمی کے بیٹوں کا سعودآباد تھانے میں پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں نہال ہاشمی کے سپوتوں نے پولیس اہلکاروں کا تشدد کا نشانہ بناکر قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں معزز عدالتوں سے درخواست کرتے ہیں ایسیعناصرکیخلاف سخت ایکشن لیا جائے، ن لیگ کا اداروں اور محکموں پر حملہ کرنا پرانا وطیرہ ہیماضی میں بھی ن لیگ نے اداروں کو اپنا غلام سمجھا جس کا خمیازہ آج پاکستان کے عوام بھگت رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات