اعجازاحمدچوہدری کااین اے 133 میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر کارکنوں سے خطاب

ہفتہ 3 اکتوبر 2020 19:35

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2020ء) : پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدراعجازاحمدچوہدری کے انتخابی حلقے این اے 133 میں ترقیاتی کاموںکا سلسلہ جاری ، صدرپی ٹی آئی نشتر ٹا ون فیاض بھٹی اور عرفان عباسی کے ہمرا ہ جہانگیر پارک چونگی امرسدھو میں آمد علاقے کی گلیوں کی پی سی سی کے منصوبوں کا افتتاح کیاس موقع پر اعجاز چوہدری نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف کی گرفتاری پر (ن) لیگ کا احتجاج شعبدہ بازی کے سو ا کچھ نہیں ، ٹی ٹی شریف اور اٴْن کے بیٹوں نے اربوں روپے کی کرپشن اور منی لانڈنگ کی ، آل شریف کی اصلیت پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکی ہے ، مفرور شریف مودی اور جندال کے ترجمان بنے ہوئے ہیں ، لندن میں بیٹھ کر پاکستان اور ملکی اداروں کے خلاف زہر اگلنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، شریف برادران نے دن رات لوٹ مار کی اوربیرون ملک اثاثے بنائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے تنخواہ دار ملازموں کاکرب پوری دنیا میں سنائی دے رہا ہے ، آل شریف سزا یافتہ مجرم ہیں ، اشتہاری نواز شریف مودی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ، مودی اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کررہے ، نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کی پیٹھ میں چھراگھونپا ہے ، نوازشریف تنقید کرنے کی بجائے وطن واپس آئیں اور اپنے مقدمات کا سامنا کریں اور اپنی کرپشن اور لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں۔انھوں کا مزید کہنا تھاکہ (ن) لیگ جھوٹ بول کر اپنی اور قیادت کی کرپشن اور لوٹی ہوئی دولت پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔