پی اے ایف کے زبیر حسین کو قومی گالف چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی برتری حاصل

ہفتہ 3 اکتوبر 2020 21:00

پی اے ایف کے زبیر حسین کو قومی گالف چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی برتری ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2020ء) پی اے ایف اسلام آباد کے زبیر حسین 6 انڈر 138 کے سکور کیساتھ 52 ویں قومی گالف چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی برتری حاصل کئے ہوئے ہیں‘ سیکرٹری کے پی گالف ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ کرنل(ر) سید امتنان الحسن کاظمی نے مقابلوں کی نگرانی کی۔مین رائونڈ کے دوسرے روز زبیر حسین نے اٹھارہ ہولز پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ‘پشاور کے پی اے ایف گالف کورس پر ہونیوالے مقابلوں میں ملک بھر سی220 سے زائد گالفر حصہ لے رہے ہیں‘زبیر حسین نے پہلے روز کے 66 کے سکور میں 72 کا اضافہ کیا ‘زبیر حسین کا کہنا تھا کہ میری لانگ ڈرائیوز بہترین رہیں تاہم ہول نمبر دو‘پندرہ اور سولہ میں ان کی شاٹس مس ہونے سے انہیں مسائل ہوئے میں نے برڈی پٹس بہت نزدیک سے مس کیں‘انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے ہول نمبر بارہ اور تیرہ پر اچھی کارکردگی دکھائی‘احمد سعید 140 کے سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے انہوں نے اپنے گزشتہ 70 کے سکور کیساتھ 70 کا اضافہ کیا ‘پی اے ایف گالف کلب پشاور کے محمد عارف 142 کے سکور کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے ان کے ساتھ عادل جہانگیر 143 کیساتھ نمایاں رہے ‘لیڈیز کیٹیگری میں دفاعی چیمپئن انعم کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کے باعث وہ گالف نہ کھیل سکیں تاہم وہ اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بھرپور کوشش کریںگی ‘لیڈیز کیٹیگریز کے مقابلوں میں ملک بھر سے چوبیس کھلاڑی شرکت کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کے مقابلے سات کیٹیگریز میں منعقد ہورہے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ان مقابلوں میں ایمیچور ہینڈی کیپ بارہ اور بیلو ‘سینئر ایمچیور ہینڈی کیپ چودہ اور بیلو‘لیڈیز ایمچیور ہینڈی کیپ چھتیس اینڈ بیلو ‘سب سیڈائری ہینڈی کیپ تیرہ سے اٹھارہ ‘ویٹرنز‘بوائز پندرہ سے سترہ ‘تیرہ سے چودہ اور چھ سے دس سال تک کی کیٹیگریز شامل ہیں جبکہ گرلز کیٹیگری بھی اس میں شامل ہیں ‘ چیلنج کپ گارڈن سٹی کے غضنفر محمود‘بولٹن کپ کا پفر گالف کلب کے محمد زیارف اور جمخانہ کلب کے اید ایمان علی شاہ گائے کپ کے اعزازات کا دفاع کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :