شہر میں ہونے والے مختلف حادثات واقعات میں بچے سمیت 9افراد جاں بحق،دیگر مختلف واقعات میں ڈی آئی جی ٹریفک کے ریڈر سمیت 7 افراد زخمی

ہفتہ 3 اکتوبر 2020 22:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2020ء) شہر میں ہونے والے مختلف حادثات واقعات میں بچے سمیت 9افراد جاں بحق ہوگئے دیگر مختلف واقعات میں ڈی آئی جی ٹریفک کے ریڈر ادریس سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاو ن میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب قبرستان کے قریب سے ایک جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی جس کے ہاتھ پیر بندھے ہوئے تھے ، لاش کی اطلاع پر اتحاد ٹاوں پولیس موقع پر پہچ گئی اور لاش کواسپتال منتقل کردیا ،مقتول کی شناخت خیر محمد کے نام سے ہوئی جو اورنگی ٹاو ن راجہ تنویر کالونی کے رہائشی ہے ، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق خیر محمد کو اغوا کے بعد تشدد کر کے قتل کیا گیااور لاش کو آگ لگا کر قبرستان میں پھینک دیاگیا ۔

سعیدآبا د تھانے کی حدود بلدیہ مشرف کالونی بلا ک بی سی13سالہ بچے کی تالاب میں ڈوبی ہوئی تشدد زدہ لاش ملی مقتول کی دونوں آنکھیں لکالی گئیں ہیں، تاہم تاحال نوجوان کی شناخت نہ ہوسکی ، لاش کو ضابطہ کی کاروائی کے بعد سردخانے منتقل کر دیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

جوہر آباد تھانے کی حدود فلیٹ نمبر c-35روبی سینٹر بلاک 7عائشی منزل سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی او لاش کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا ،پولیس کے مطابق اسپتال میں متوفی کی شناخت 24سالہ واجد ولد زاہد کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق متوفی کے گھر والوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ متوفی کافی دنوں سے پریشان تھا ، لیاری ایکسپریس وے پر تین 13سالہ سلمان اپنی3 دوستوں کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہاتھا،اسی دوران وہ تینوں دوست ایک تیز رفتار ہائی روف کی ذد میںآگئی جسکے باعث 13 سالہ سلمان موقع پرہی جان کی بازی ہار گیا جب کہ اس کے تینوں دوست زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ لیاری ایکسپریس وے پر اس وقت پیش آیا تھا جب چاروں بچے پیدل ایکسپریس وے پر ٹک ٹاک ویڈیو بنارہے تھے کہ پیچھے ہائی روف گاڑی نے بچوں کو ٹکر مار دی، نیو کراچی تھانے کی حدود سندھ گورنمٹ اسپتال کراچی کے قریب سے 65سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ،متوفی کی لاش کو ضابطہ کی کاروئی کے بعد سر د خانے منتقل کر دیاگیا ۔نیشنل ہائی وے پورٹ قاسم پربائیکو پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ذد میں آکر35سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا ، لانڈھی نمبر 06 کے قریب ٹریفک حادثہ خاتون جاں بحق ہوگی ، لاش کو جناح اہسپتال منتقل کر دیاگیا تاہم خاتون کی تاحال شناخت نہ ہوسکی جبکہ لانڈھی میں منزل پمپ کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے 40سالہ موٹر سائیکل سواراحمدجاںبحق ہوگیا،دونوںلاشوںکو پولیس نے اسپتال منتقل کردیا ،سائٹ بی تھانے کی حدود سنگر چورنگی پر ٹرالر نمبر TLA-939 نے موٹر سائیکل سوار کچل دیا۔

متوفی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ دوسری جانب ماڑی پورتھانے کی حدود ہاکس بے روڈ ٹرک اڈے پر واقع صدیق اینڈ سنز کمپنی میں3مسلح ڈاکوداخل ہوئے اوراسلحے کے زور پر لوٹ مار کی کوشش کی جس پر وہاں موجود ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کے ریڈر انسپکٹر ادریس ولد اللہ بخش نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کر کے انسپکٹر ادریس کوزخمی کردیا اور فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع پر سائٹ بی پولیس موقع پر پہچ گئی اور زخمی انسپکٹر کواسپتال منتقل کردیا، بھینس کالونی روڈ نمبر 8 کے قریب ہفتے کی علی الصبح مبینہ طور 17سالہ غلام حسیں ایک دوکان کے تالے کا ٹ رہا تھا کہ دوکان دار نے چھت کے اوپر سے فائرنگ کی جس سے وہ کندھے پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا،ادھر نارتھ ناظم آباد مین ڈی اے چورنگی پل پر مسلح رہزنوں نے لوٹ مار کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 42سالہ رئیس ولد عبدالرشید کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے جب کہ زخمی شخص کواسپتال منتقل کردیاگیا ،قائد آباد گرین سٹی موٹرسائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے 45سالہ افتخار ولد منان شدید زخمی ہوگیا، جوہر موڑ کے قریب ایک تیز ڈمپر کی ٹکرسے کوسٹر الٹ گئی جبکہ ڈمپر پل کے پلر سے ٹکرا یا جس کے باعث وہ بھی الٹ گیاحادثے میں ڈمپرکا ڈرائیور زخمی ہو ا جب کہ کوسٹر میںسوار تمام افراد مکمل طور پر محفوظ رہے ۔

ڈمپر کے ڈرائیور کو زخمی حالت میں ہسپتا ل منتقل کر دیا گیاجہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔کراچی میں راشد منہاس روڈ پر جوہر موڑ کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں ڈمپر سے ٹکراکر کوسٹر الٹ گئی جبکہ ڈمپر پل کے پلر سے ٹکرا گیا۔ڈمپر میں پھنسے ہوئے اس کے ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔