مسلسل دوسری کامیابی سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،جنید خان

سدرن پنجاب کیخلاف میچ جیتنے پر خوش ہوں، صہیب مقصود کا آؤٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا، گفتگو

اتوار 4 اکتوبر 2020 13:55

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2020ء) ٹی ٹوئٹی کپ میں خیبر پختوا خوا کے بائولر جنید خان نے کہا ہے کہ مسلسل دوسری کامیابی سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میچ میں شاندار باؤلنگ کرنے والے جنید خان نے کہاکہ مسلسل دوسری کامیابی سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سدرن پنجاب کیخلاف میچ جیتنے پر خوش ہیں، صہیب مقصود کا آؤٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ جنید خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ٹیم میں تجربہ کار اور ٹی ٹونٹی اسپیشلسٹ کھلاڑی موجود ہیں، ہماری ٹیم ایونٹ جیتنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔