پہلی سائوتھ ایشین تھرو بال چمپئن شپ آئندہ برس مارچ میں بنگلہ دیش میں کھیلی جائیگی

اتوار 4 اکتوبر 2020 13:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2020ء) سائوتھ ایشین تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی سائوتھ ایشین تھرو بال چمپئن شپ آئندہ برس 26 سے 30مارچ تک میں بنگلہ دیش میںکھیلی جائیگی۔

(جاری ہے)

پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں جو سائوتھ ایشین تھروبال فیڈریشن کے صدر بھی ہیں نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں اور چمپئن شپ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، میزبان بنگلہ دیش، سری لنکا، بھوٹان، بھارت، نیپال ، مالدیپ اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔