دوسرا سراج الدین میموریل اوپن روک بال ٹورنامنٹ 23 اکتوبر سے شروع ہو گا

اتوار 4 اکتوبر 2020 13:55

اسلام آباد (این این آئیسندھ روک بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دوسرا سراج الدین میموریل اوپن روک بال ٹورنامنٹ 23 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہو گا، سندھ روک بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز الدین نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں سندھ بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی اپنی اپنی رجسٹریشن 20 اکتوبر سے قبل pakrocball@gmail.

(جاری ہے)

com کروا سکتے ہیں، ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز میٹنگ 22اکتوبر کو ہوگی، جس میں ٹورنامنٹ کے قوانین کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان بھی کیا جائیگا، ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 25 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے اور فائنل میچ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ پاکستان روک بال فیڈریشن کے قوانین کے مطابق ناک آوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا اور ٹورنامنٹ کے دوران ٹورنامنٹ میں اچھی کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو سندھ روک بال ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور منتخب ٹیم آئندہ ماہ نومبرمیں پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیراہتمام لاہور میں کھیلی جانے والی قومی روک بال چمپئن شپ میں شرکت کریگی

متعلقہ عنوان :