وزیر اعلیٰ سندھ شاہ اور آئی جی نہال ہاشمی اور اس کے اہل خانہ پرحملے کا فی الفور نوٹس لیں، اسلم خٹک ایڈووکیٹ

اتوار 4 اکتوبر 2020 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع وسطی کے صدر و سابق ترجمان کراچی بار ایسوسی ایشن اسلم خٹک ایڈوکیٹ ودیگر رہنمائوں و کارکنان نے سینئر ایڈوکیٹ نہال ہاشمی، بیرسٹر نصیر ہاشمی، بھابھی ڈاکٹر نشاط فاطمہ، چھوٹے صاحبزادے ابراہیم ہاشمی کے ساتھ پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ پولیس اس افسوس ناک واقع کا فی الفور نوٹس لیں اور تھانہ سعود آباد پولیس افسران و عملے کو معطل کرکے پولیس گردی کی سرگوبی کی جائے۔

اسلم خٹک ایڈوکیٹ ودیگر رہنمائوں و کارکنان نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ نوکری پیشہ پولیس اہلکار عام عوام کے ساتھ جس طرح کا توہین آمیز رویہ اختیار کرتے ہیں جو مہذب معاشرے میں کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ہے معاشرے میں برائیوں کو پروان چڑانے میں سندھ پولیس میں بھرتی کالی بھیڑوں کے خلاف کریک ڈائون کی اشد ضرورت ہے انکی سرپرستی میں علاقائی سطح پر شراب نوشی، ہیروئن، چرس، شیشہ، گٹکا، جوئے کے اڈوں ودیگر منہ کالا کرنے والے قمار بازار چل رہے ہیں، زمینوں کے قبضے، روز اور ہفتہ وار وصولی میں مشغول سندھ پولیس کی کالی بھیڑوں کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم سرچڑ کا بول رہا ہے عوام کو FIR کٹوانے کیلئے اور انصاف کے حصول کے لئے ایڑیاں رگڑنی پڑتی ہیں کسی کو عوام کا احساس نہیں۔

(جاری ہے)

اسلم خٹک ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ آخر کب تک اس مفلوج نظام کو عوام پر مسلط رکھا جائے گا معزز عدالتوں اور ریاستی ادارے ان دل گرفتہ سیاہ عوامل کے خاتمے کے لئے کب میدان عمل میں آئیں گے تھانوں کی سطح پر قائم کمین گاہوں کو کب بلڈوز کیا جائے گا جس کی وجہ سے آج ہماری نوجوان نسل تباہی کے دہانے آپہنچی ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ سٹی کورٹ میں نہال ہاشمی کیس کی سماعت کے بعد پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور مزید کہا کہ اے ایس پی لیول کے پڑھے لکھے قابل افسران کی SHO کی جگہوں پر تعیناتی کب ممکن ہوگی اخلاقیات کے حوالے سے پولیس ٹریننگ سینٹرز کو کب فعال کیا جائے گا حکومت سندھ ہوم منسٹری اور ہیلتھ منسٹری کی میڈیکل ٹیمیں سندھ پولیس کی نشے میں ہر وقت دہتھ کالی بھیڑوں کے خلاف کب ایکشن میں آئیگی یہ سیاہ مفلوج نظام زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا۔

ملک و ملت کے رہنمائوں کی بے توقیری کسی بھی لحاظ سے منظور نہیں۔ آخر میں اسلم خٹک ایڈوکیٹ نے وکلاء برادری کو اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ پیش کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اُمید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح وہ آئین و قانون کی بالادستی کے لئے اپنا اپنا کردار جاری رکھیں گے اور اداروں کو آئین پاکستان میں دی گئی حدود کو کراس کرنے کے خلاف اول دستے کا کردار جاری رکھیں اور کسی بھی ڈرامائی تبدیلی کا منہ توڑ جواب دیگی اور ہم میاں محمد نوازشریف کے بیانئے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔