بنوں میں معمولی تکرار اور قتل مقاتلہ کی دشمنی پر فائرنگ ،10 بہنوں کے اکلوتے بھائی سمیت 2 افراد جاں بحق

اتوار 4 اکتوبر 2020 21:30

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2020ء) بنوں میں معمولی تکرار اور قتل مقاتلہ کی دشمنی پر فائرنگ سے 10 بہنوں کے اکلوتا بھائی سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی کردیئے گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ،تھانہ صدر کی حدود میں واقع گل احمد شاہ شیخان میں مبینہ ملزم نعمان علی شاہ ولد سرحد علی شاہ نے 16 سالہ محمد عدیل ولد حاجی حسن زاد ساکن گل احمد شاہ شیخان کو موت کے گھاٹ اُتار دیا مبینہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے وجہ عداوت ملزم اور مقتول کے مابین توں توں میں میں کا تنازعہ بتایا گیا ہے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر صدر پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی واضح رہے کہ مقتول دس بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا ادھر نیو جنرل بس سٹینڈ میں مبینہ ملزم گل زادہ ولد ترابوز ساکن شکتوئی سراج خیل لدھا نے فائرنگ کرکے اسماعیل خان ولد قلندر خان ساکن شکتوئی سراج خیل لدھا جنوبی وزیرستان کو موت کے گھاٹ اُتار دیا مبینہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہوگیا وجہ عداوت سابقہ قتل مقاتلہ کی دشمنی کا تنازعہ بتایا گیا ہے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں پر صدر پولیس نے مقتول کے بھتیجے نصیب اللہ ولد یوربت خان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھانہ بکاخیل کی حدود میں واقع تختی خیل بکاخیل میں 20 سالہ گل مرجان ولد علیم خان گھر کے باہر اپنی پستول صاف کررہا تھا کہ اچانک پستول چل گئی اور وہ گولی کا نشانہ بن کر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد دینے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں بکاخیل پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔