Live Updates

مسلم لیگ ن کی سیاست کا باب بند ہو چکاہے ،اعجاز احمد چوہدری

اتوار 4 اکتوبر 2020 22:25

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2020ء) : پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ مسلم لیگ کی سیاست کا باب بند ہو چکاہے احتجاجی سیاست ان کے بس کاکام نہیں ، حکومت کی جانب سے فری ہینڈ ملنے کے باوجود لاہور میں درجنوں بندے بھی اکٹھے نہیں کر سکے، (ن) لیگ کا احتجاج بڑی طرح ناکام ہو ا ، نواز مودی شریف نے اپنے کارکنان کوہمیشہ اپنے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے ، عوام اور کارکنا ن نے آل شریف کی احتجاجی سیاست ت مسترد کر دی ہے ،۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف اپنی اور اپنے بچوں کی کرپشن کی دولت کو بچانے کیلئے پورے پاکستان میں فساد کی سیاست شروع کر رہے ہیں اپوزیشن جماعتوں کی میگا کرپشن پوری طرح بے نقاب ہوچکی ہے اب لوٹ مار کا دور واپس آنے والا نہیں، حکومت انتقامی کارروائیاں نہیں کررہی اپوزیشن لیڈروں کی لوٹ مار سامنے آرہی ہے۔

(جاری ہے)

وہ گز شتہ روز صدرپی ٹی آئی ٹائون فیاض بھٹی اور حاجی جہانگیرمغل کے ہمرا ہ اپنے انتخابی حلقے این اے 133 کے علاقہ اسماعیل نگر مین بازار میں ترقیاتی منصوبوں افتتاح کے موقع پر کارکنان سے خطاب کر رہے تھے۔

اعجاز احمد چوہدری کا کہنا تھاکہ حکومت کا کام آئین، قانون کی بالادستی، اداروں کی مضبوطی اور انہیں بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ کرپشن کا خاتمہ ہے، عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت دن رات کام کر رہی ہے۔پی ٹی آئی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے 22 سالہ جمہوری جدوجہد کے بعد اقتدار ملا ہے حکومت کی پانچ سالہ آئینی مدت کے دوران مثالی عوامی خدمت کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات