انڈر19کھلاڑیوں کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ پر اپ ڈیٹ

چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انڈر19 اسکواڈز میں شامل کُل 119کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے پہلے کوویڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔ان تمام افراد کے کوویڈ19 ٹیسٹ 3 اکتوبر بروز ہفتہ کو لیے گئے تھے

پیر 5 اکتوبر 2020 12:28

انڈر19کھلاڑیوں کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ پر اپ ڈیٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر2020ء) چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انڈر19 اسکواڈز میں شامل کُل 119کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے پہلے کوویڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔ان تمام افراد کے کوویڈ19 ٹیسٹ 3 اکتوبر بروز ہفتہ کو لیے گئے تھے۔
نوجوان کرکٹرز اور ان کے و الدین کی آسانی کیلیے پی سی بی نے ان 119 افراد کے پہلے کوویڈ19 ٹیسٹ سنٹرل اسٹیشن پر لیے۔

سنٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا، ناردرن اور سدرن پنجاب کے لیے پی سی ہوٹل لاہورجبکہ بلوچستان اور سندھ کے لیے مریدکے کنٹری کلب کو سنٹرل اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے۔
 ان تمام افراد کی دوسری کوویڈ19 ٹیسٹنگ آج ہوگی، جس کے نتائج منفی آنے کی صورت میں انہیں بائیو سیکیور ببل کا حصہ بنالیا جائے گا۔
بلوچستان انڈر19 ٹیم میں شامل ابراہیم سینئر پہلے ہی بائیو سیکیور ببل کا حصہ ہیں جو فی الحال نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون میں شرکت کررہے ہیں، لہٰذا انہیں کوویڈ19 ٹیسٹنگ کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

ٍ
انڈر19 کھلاڑیوں کی کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز 13 اکتوبر سے شروع ہونے والے نیشنل انڈر19 ون ڈے ٹورنامنٹ سے ہورہا ہے۔لاہور مریدکے اور شیخوپورہ میں کھیلے جانے والے ایونٹ کا فائنل 2 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی انڈر19 ٹیمیں 5 نومبر سے نیشنل انڈر19 تھری ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔ ایونٹ کا فائنل 26 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔