Live Updates

سابق صوبائی وزیر ثوبیہ جے مقدم کاگلگت بلتستان کو جلد از جلد عبوری آئینی صوبہ بنا نے کا مطالبہ

پیر 5 اکتوبر 2020 15:23

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2020ء) : سابق صوبائی وزیر ثوبیہ جے مقدم نے ‘‘جانثاران ثوبیہ مقدم’’ کے عہدہ داروں کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج چلاس گوہرآباد کو 2008 میں تعمیر ہونا تھا مگر اس میں جان بوجھ کر دیر کی گئی۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہماری کوششوں سے اس کی تعمیر مکمل ہوئی۔ قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس، گوہرآباد تحصیل، میری محنت اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

جن سے پورا دیامر مستفید ہو رہا ہے۔ گلگت بلتستان کے آئینی مسئلے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان اسمبلی سے متفقہ قرارداد منظور کی، مسلم لیگ (ن) کی سابقہ وفاقی حکومت میں سرتاج عزیز کمیٹی نے سفارشات مرتب کیں تاہم ا ب مسلم لیگ ن والے خود مرتب کی ہوئی سفارشات سے رو گردانی کرتے ہوئے مخالفت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر مجھ سمیت پوری گلگت بلتستان کی قوم کو بہت افسوس ہوا ہے۔

جن پارٹیوں میں گلگت بلتستان کے عوام کی محرومیوں کا احساس نہ ہو اور اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصد کی بڑھوتری کیلئے آگے بڑھتی ہوں ایسی پارٹی کا حصہ رہنا گلگت-بلتستان کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔تحریک انصاف کی مرکزی حکومت اور عہدہ داروں کے ساتھ اس امید اور مطالبے کیساتھ شامل ہوئی ہوں کہ وہ گلگت بلتستان کو جلد از جلد عبوری آئینی صوبہ بنائے گی۔ عبوری آئینی صوبہ ہمارا حق ہے۔ ہم نے وفاقی حکومت اور مقتدر حلقوں سے بارہا مطالبہ کیا ہے اور پر امید ہیں کہ وہ گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنا کر ہماری محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات