سی ایف اے سوسائٹی کی جانب سے میزان بینک کیلئے ''بہترین بینک''اور'' بہترین اسلامی بینک'' کے ایوارڈز

پیر 5 اکتوبر 2020 20:50

سی ایف اے سوسائٹی کی جانب سے میزان بینک کیلئے ''بہترین بینک''اور'' بہترین ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2020ء) : اسلامی بینک میزان بینک کو سی ایف اے سوسائٹی پاکستان نے سال2019کے ''سب سے بہترین بینک''اور ''سب سے بہترین اسلامی بینک''کے ایوارڈز سے نوازا ہے۔ پیر کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میزان بینک کو یہ ایوارڈز حال ہی میں منعقدہ سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کے سترہویں سالانہ ایکسیلنس ایوارڈزتقریب میں دیے گے۔

سی ایف اے سوسائٹی پاکستان سی ایف اے انسٹی ٹیوٹ امریکا کی ممبر سوسائٹی ہے۔ میزان بینک کو اس کی سرمایہ کاری بینکاری کی کارکردگی اور بلیو چپ کارپوریٹ کمپنیوں کو مشاورتی خدمات مہیا کرنے کے اعتراف میں سال 2019کیلئے بہترین کارپوریٹ فنانس ادارے کے طور پر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔اس موقع پر میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسرعرفان صدیقی اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام نے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضاباقر سے ایوارڈز وصول کئے۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع ہے کہ کچھ بڑے اور روایتی بینکوں کے مقابلے میں سی ایف اے سوسائٹی آف پاکستان نے میزان بینک کو مجموعی طور پر صنعتی بنیادوںپر سال کے بہترین بینک کے ایوارڈ زسے نوازا ہے۔اس سے پہلے ادارے کی جانب سے متعدد بار اپنے کلائنٹس کی ضروریات کو پورا کرنے اور ان کو اسلامی مالیاتی خدمات فراہم کرنے پر بینک کی عمدہ کارکردگی کو تسلیم کیا جا چکا ہے۔

پاکستان میں اسلامی بینکاری کے علمبردار کی حیثیت سے میزان بینک اسلامی مالیاتی صنعت کی رہنمائی کرتا ہے جو مسابقتی ، شرعی کمپلائنٹ مصنوعات اور خدمات کے ساتھ ایک وسیع کسٹمر بیس تک رسائی رکھتا ہے۔ اس موقع پر میزان بینک کے صدر اور سی ای او عرفان صدیقی نے کہا کہ ہمیں سی ایف اے سوسائٹی کی جانب سے یہ ایوارڈ زملنے پر فخر ہے۔ یہ ایوارڈز ہماری قابلِ ذکر شریعہ کمپلائنٹ بینکنگ اور ملک میں اسلامی بینکاری کو مستحکم کیلئے ہماری کوششوں اور عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔